ہنڈا اٹلس نے بھی گاڑیوں کی قیمت میں اضافہ کر دیا

0 968

کِیا لکی موٹرز اور ٹویوٹا کے بعد ہںڈا اٹلس نے بھی اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کر دیا ہے۔ ایک نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 11 نومبر 2021 سے ہو گا جبکہ قیمتوں میں 485000 روپے تک کا اضافہ کیا گیا ہے۔

ہنڈا سٹی کی قیمتیں

ہنڈا سٹی کے پہلے ویرینٹ 1200 سی سی ہںڈا سٹی M/T کی قیمت میں 130000 روپے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد گاڑی کی قیمت 2599000 روپے سے بڑھ کر 2729000 روپے ہو گئی ہے۔ اسی طرح ہنڈا سٹی 1.2L CVT کی قیمت 150000 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد گاڑی کی قیمت 2799000 روپے سے بڑھ کر 2949000 روپے ہو گئی ہے۔

ہنڈا سٹی کے تیسرے ویرینٹ 1.5L CVT کی قیمت 2899000 روپے سے بڑھ کر 3069000 روپے ہو گئی یعنی گاڑی کی قیمت میں 170000 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔  اسی طرح چوتھے ویرینٹ 1.5 ایسپائر M/T کی قیمت میں 180000 روپے اضافہ کیا گیا جس کے بعد گاڑی کی قیمت 3019000 روپے سے بڑھ کر 3199000 روپے ہو چکی ہے۔

ہنڈا سوِک کی نئی قیمتیں

ہںڈا سوک کے پہلے ویرینٹ  1.8 i-VTEC CVTکی قیمت میں 365000 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد گاڑی کی قیمت 3614000 روپے سے بڑھ کر 3979000 روپے ہو گئی ہے۔

اسی طرح ہنڈا سوِک اورئیل i-VTEC CVT 1.8 کی قیمت میں 395000 روپے کا اضافے کے بعد گاڑی کی قیمت 3864000 روپے سے بڑھ کر 4295000 روپے ہو چکی ہے۔

آخر میں سوِک 1.5T RS Turbo کی قیمت میں 485000 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کےبعد گاڑی کی نئی قیمت 5049000 روپے ہو گئی ہے جبکہ پرانی قیمت 4564000 روپے تھی۔

ہنڈا بی آر وی کی نئی قیمت

اس وقت ہنڈا بی آر وی کا صرف ایک ہی ویرنیٹ BR-V i-VTEC S A/T پایا جاتا ہے جس کی قیمت میں 225000 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ جس کے بعد گاڑی کی قیمت 3374000 روپے سے بڑھ کر 3599000 ہو چکی ہے۔

Honda Car Prices

اہم نوٹ

کمپنی کے مطابق:

نئی قیمتوں کا اطلاق 10 نومبر 2021 سے ہوگا۔ نئی قیمتیں 10 نومبر 2021 کے بعد بک کیے گئے تمام نئے آرڈرز اور 22 جنوری اور اس کے بعد کے متوقع ڈلیوری ڈیٹ والے تمام زیر التواء آرڈرز پر لاگو ہوں گی۔

موجودہ قیمتیں 10 نومبر 2021 تک واضح ادائیگی کے ساتھ نومبر 2021 تک کے بیک آرڈرز پر لاگو ہوتی ہیں۔

موجودہ قیمتیں نومبر 2021 سے تعطل کا شکار تمام بیک آرڈرز پر لاگو ہوں گی۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

OSZAR »