بریکنگ – ٹویوٹا گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ

0 8,171

جیسا کہ ہم نے آپ کو پہلے بتایا تھا کہ ٹویوٹا گاڑیوں کی قیمتیں بڑھنے والی ہیں اور حیرت کی بات یہ نہیں کہ قیمتوں میں ایسا ہوا ہے بلکہ ایک نئے نوٹیفکیشن کے مطابق کمپنی نے قیمتوں میں 1257000 روپے تک اضافہ کر دیا ہے۔

مقامی طور پر تیار شدہ تمام ٹویوٹا گاڑیوں کی نئی قیمتیں یہ ہیں۔

ٹویوٹا یارِس کی نئی قیمت

ٹویوتا یارس کے 6 ویریںٹس آتے ہیں جن کی نئی قیمتیں ذیل میں درج ہیں:

  • پہلا ویریئنٹ یارسGLI MT 1.3 ہے اور اس کی موجودہ قیمت 2612000 روپے ہے۔ گاڑی کی قیمت میں 287000 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 2899000 روپے ہو گئی ہے۔
  • اس کے بعد یارس ATIV MT 1.3 ویرینٹ آتا ہے۔ جس کی قیمت میں 314000 روپے کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔ جس کے بعد گاڑی کی قیمت 2745000 روپے سے بڑھ کر 3059000 روپے ہو چکی ہے۔
  • گاڑی کا تیسرا ویرینٹ یارسGLI CVT 1.3 ہے اور اس کی قیمت میں 292000 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ جس کے بعد گاڑی کی قیمت 2817000 روپے سے بڑھ کر 3109000 روپے ہو چکی ہے۔
  • چوتھا ویرینٹ یارسATIV CVT 1.3 ہے۔ جس کی قیمت 2919000 روپے تھی جبکہ 310000 روپے اضافے کے بعد نئی قیمت 3229000 روپے ہو چکی ہے۔
  • یارس کا پانچواں ویرینٹ یارس ATIV X MT 1.5 ہے اور اس کی نئی قیمت 3289000 روپے ہے جبکہ 319000 روپے کے اضافے کے بعد گاڑی کی نئی قیمت 2970000 روپے ہو چکی ہے۔
  • گاڑی کا آخری ویرینٹ یارس ATIV X CVT 1.5ہے۔ اس ویرینٹ کی قیمت میں 324000 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔ جس کے بعد گاڑی کی نئی قیمت 3499000 روپے ہو چکی ہے جبکہ پرانی قیمت 3175000 روپے تھی۔

Toyota Yaris Prices

ٹویوٹا کرولا کی نئی قیمتیں

ٹویوٹا کرولا کے تمام نئے ویرینٹس کی نئی قیمتیں یہ ہیں۔

  • پہلا ویرینٹ کرولا Altis X Manual 1.6 ہے اور اس کی پرانی قیمت 3380000 تھی جو اب بڑھ کر 3749000 روپے ہو چکی ہے۔ یعنی گاڑی کی قیمت میں 287000 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔
  • اس کے بعد کرولاAltis X Automatic 1.6 ویرینٹ آتا ہے۔ جس کی قیمت میں 395000 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ جس کے بعد گاڑی کی قیمت بڑھ کر3929000  روپے ہو چکی ہے جبکہ پرانی قیمت 3534000 روپے تھے۔
  • گاڑی کا تیسرا ویرینٹ آلٹس ایکس آٹومیٹک 1.6 اسپیشل ایڈیشن (SE) ہے جس کی پرانی قیمت 3892000 روپے تھی جو اب بڑھ کر 4309000 روپے ہو چکی ہے۔ یعنی گاڑی کی قیمت میں 417000 روپے اضافہ ہوا ہے۔
  • اس کے بعد آلٹس X CVT-i 1.8 ویرینٹ آتا ہے جس کی قیمت میں 427000 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ گاڑی کی نئی قیمت کر 4299000 روپے ہو چکی ہے جبکہ پرانی قیمت 3872000 روپے ہے۔
  • گاڑی کا پانچواں ویرینٹ کرولا آلٹس گریںڈی ایکسCVT-i 1.8 (بیج انٹیریئر) ہے۔ جس کی قیمت 4179000 روپے سے بڑھ کر 4649000 روپے ہو چکی ہے۔ یعنی گاڑی کی قیمت میں 470000 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔
  • آخر میں کرولا آلٹس گریںڈی ایکسCVT-i 1.8 (بلیک انٹیریئر) ہے۔ جس کی قیمت 4199000 روپے سے بڑھ کر 4689000 روپے ہو چکی ہے۔ یعنی گاڑی کی قیمت میں 490000 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

Toyota Corolla New Prices

ٹویوٹا فارچیونر کی نئی قیمتیں

ٹویوٹا فارچیونر کے 4 ویرینٹ آتے ہیں۔ جن کی نئی اور پرانی قیمتیں یہ ہیں۔

  • پہلا ویریئنٹ فورچیونر 2.7 جی ہے۔ گاڑی کی پرانی قیمت 8569000 روپے تھی جو اب بڑھ کر 9499000 روپے ہو چکی ہے۔ یعنی گاڑی کی قیمت میں 930000 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔
  • دوسرا ویرینٹFortuner 2.7 ہے۔ جس کی قیمت کی قیمت میں 1008000 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ گاڑی کی نئی قیمت اس کی نئی قیمت 10949000 روپے ہو چکی ہے جبکہ پرانی قیمت 9941000 روپے ہے۔
  • تیسرا ویریٹ فارچیونر 2.8 سگما 4 ہے۔ جس کی قیمت میں 1097000 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ جس کے بعد گاڑی کی قیمت 10392000 روپے سے بڑھ کر 11489000 روپے ہو چکی ہے۔
  • چوتھے نمبر پر فارچیونر لیجنڈر آتا ہے۔ جس کی پرانی قیمت 10842000 روپے تھی۔ جو 1257000 روپے کے اضافے کے بعد اب 1257000 روپے ہو چکی ہے۔

Toyota Fortuner new prices

ٹویوٹا ہائی لکس ریوو

ٹویوٹا ہائی لکس ریوو کے تمام ویریںٹس کی پرانی اور نئی قیمتیں یہ ہیں۔

  • گاڑی کا پہلا ویرینٹ ہائی لکس ای ہے۔ جس کی پرانی قیمت 6395000 روپے تھی جو 664000 روپے کے اضافے کے بعد 7059000 روپے ہو چکی ہے۔
  • اس کے بعد ہائی لکس ریوو جی مینوئل8 آتا ہے۔ جس کی قیمت 712000 روپے کے اضافے کے بعد 7659000 روپے ہو چکی ہے جبکہ پرانی قیمت 6947000 روپے ہے۔
  • تیسرا ویرینٹ ہائی لکس ریوو جی آٹومیٹک ہے۔ جس کی قیمت 723000 روپے کے اضافے کے بعد 8029000 روپے ہو چکی ہے جبکہ پرانی قیمت 7306000 روپے تھے۔
  • چوتھے ویرینٹ ہائی لکس ریوو وی آٹومیٹک8 کی پرانی قیمت 8032000 روپے تھی۔ جو اب بڑھ کر 8839000روپے ہو چکی ہے۔ یعنی گاڑی کی قیمت میں 807000 کا اضافہ کیا گیا ہے۔
  • آخری ویرینٹ ہائی لکس ریوو روکو ہے۔ جس کی پرانی قیمت 8472000 روپے تھی۔ جو 847000 روپے کے اضافے کے بعد اب 9319000 روپے ہو چکی ہے۔

Toyota Revo New Prices

شرائط و ضوابط

کمپنی کے مطابق نئی قیمتیں 23 مارچ 2022 سے تمام نئے آرڈرز پر لاگو ہوں گی۔ دریں اثنا، نئی قیمتوں کے نفاذ کی مرحلہ وار تقسیم یہ ہے:

  • 22 مارچ 2022 تک کے تمام آرڈرز جو کہ 10 اپریل 2022 کو یا اس سے پہلے مکمل ادائیگی پر بک کیے گئے تھے اور جون 2022 کے ڈیلیوری کے وقت پر پچھلی قیمتیں ادا ہوں گی۔
  • ڈیلرشپ کے ذریعے 10 مارچ کو یا اس سے پہلے موصول ہونے والی مکمل ادائیگیوں کے ساتھ بکنگ، ڈیلیوری کے پابند مہینے سے قطع نظر، پچھلی قیمتوں پر انوائس کی جائے گی۔
  • 10 مارچ 2022 کو یا اس سے پہلے ڈیلرشپ کو موصول ہونے والی ابتدائی جزوی ادائیگیوں کے ساتھ بکنگ 22 جولائی اور اس کے بعد کی ڈیلیوری کے ساتھ اور پھر 10 مئی 2022 سے پہلے اس طرح کی بکنگ کے خلاف مکمل ادائیگیاں 50 فیصد بڑھی ہوئی قیمتوں پر انوائس کی جائیں گی۔

Toyota car prices

 

 

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

OSZAR »