ٹویوٹا پاکستان نے گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
کِیا لکی موٹرز کی جانب سے گاڑیوں کی قیمت میں اضافے کے بعد ٹویوٹا پاکستان نے بھی اپنی ٹویوٹا پاکستان نے گاڑٰیوں کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ کمپنی کے مطابق:
- قیمت میں اضافہ 10 نومبر 2021 اور اس کے بعد بُک کیے گئے تمام نئے آرڈرز پر لاگو ہے۔
- قیمت میں اضافہ ان گاڑیوں پر لاگو ہے جن کا ڈلیوری ٹائم جنوری 2022 2022 ہے۔
- قیمت میں اضافہ ان گاڑیوں پر لاگو نہیں ہے جن کی ڈیلیوری کا مہینہ دسمبر 2021 ہے یا جو 15 نومبر 2021 سے پہلے کی انوائس شدہ گاڑیاں (بیلنس کی ادائیگی زیر التواء نہیں ہے) ہیں۔
- 15 نومبر 2021 کے بعد انوائس شدہ گاڑیوں پر قیمت میں 50 فیصد اضافہ لاگو ہوگا۔
نئی قیمتیں
ٹویوتا کرولا کی قیمتیں
1800 سی سی ٹویوٹا کرولا آلٹس گرینڈی ایکس CVT بیج انٹیرئیر کی قیمت میں 210000 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔ جس کے بعد گاڑی کی قیمت 3869000 روپے سے بڑھ کر 4079000 روپے ہو گئی ہے۔ کرولا آلٹس گریںڈی ایکس CVT 1.8 بلیک انٹیرئیر کی قیمت میں بھی 210000 میں اضافے کے بعد گاڑی کی قیمت 4099000 روپے ہو گئی ہے جبکہ گاڑی کی پرانی قیمت 3889000 ہوگئی ہے۔
اسی طرح 1600 سی سی کرولا آلٹس ایکس SE A/T کی قیمت میں 200000 روپے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد گاڑی کی قیمت 3599000 روپے سے بڑھ کر 3799000 روپے ہو چکی ہے۔
1600 سی سی کرولا آلٹس ایکس آٹومیٹک کی پرانی 3449000 روپے تھی جو کہ 200000 روپے اضافے کے بعد 3449000 روپ ہو چکی ہے جبکہ پرانی قیمت 3249000 روپے تھی۔ اس کے بعد 1800 سی سی کرولا آلٹس ایکس CVT کی قیمت میں بھی 200000 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔ جس کے بعد گاڑی کی قیمت 3579000 روپے سے بڑھ کر 3779000 روپے ہوچکی ہے۔ آخر میں، 1600 سی سی کرولا آلٹس ایکس مینوئل کی نئی قیمت 3299000 روپے ہو چکی ہے جبکہ پرانی قیمت 3109000 روپے ہے۔ یعنی گاڑی کی قیمت میں 190000 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔
ٹویوٹا یارس کی نئی قیمتیں
1300 سی سی یارس ATIV CVT کی قیمت میں 180000 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد گاڑی کی قیمت 2669000 روپے سے بڑھ کر 2849000 روپے ہوچکی ہے۔ اسی طرح 1300سی سی یارس ATIV M/T کی قیمت میں 160000 روپے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد گاڑی کی نئی قیمت 2679000 روپے ہو گئی ہے جبکہ گاڑی کی پرانی قیمت 2519000 روپے تھی۔
تیسرے ویرینٹ 1500سی سی یارس ATIV X CVT کی قیمت میں 200000 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔ جس کے بعد گاڑی کی قیمت 2899000 روپے سے بڑھ کر 3099000 روپے ہو چکی ہے۔ چوتھے ویرینٹ 1500 سی سی یارس ATIV M/T کی قیمت میں 180000 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔ جس کے بعد گاڑی کی قیمت بڑھ کر 2899000 روپے ہو چکی ہے جبکہ پرانی قیمت 2719000 روپے تھی۔
اسی طرح 1300 سی سی یارس جی ایل آئی CVT کی قیمت 2589000 روپے سے بڑھ کر 2749000 روپے ہو چکی ہے۔ یعنی گاڑی کی قیمت میں 160000 روپے اضافہ ہو چکا ہے۔ آخر میں 1300 سی سی یارس GLi M/T کی قیمت میں 140000 روپے اضافہ کیا گیا جس کے بعد گاڑی کی قیمت 2409000 سے بڑھ کر 2549000 روپے ہو چکی ہے۔
ٹویوٹا فارچیونر کی نئی قیمتیں
فارچیونر 2.7G کی قیمت کیں 500000 روپے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد گاڑی کی قیمت 7649000 سے بڑھ کر 8149000 روپے ہو چکی ہے۔ اسی طرح فارچیونر 2.7V کی نئی قیمت 9399000 روپے ہے جبکہ پرانی قیمت 8899000 روپے تھی۔ یعنی گاڑی کی قیمت میں 500000 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔ فارچیونر 2.8 سگما 4 کی قیمت میں 580000 روپے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد گاڑی کی قیمت 9849000 روپے سے بڑھ کر 9269000 روپے ہو چکی ہے۔
ٹویوتا ریوو کی نئی قیمت
ٹویوٹا ریوو کے پہلے ویرینٹ ریوو G آٹو 2.8 کی قیمت میں 330000 روپے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد گاڑی کی قیمت 6779000 روپے سے بڑھ کر 7109000 ہو چکی ہے۔ اسی طرح REVO V Auto 2.8 کی قیمت میں 4000000 روپے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد گاڑی کی نئی قیمت 7779000 روپے سے بڑھ کر 7379000 ہو چکی ہے۔
تیسرے ویرینٹ REVO G 2.8 M/T کی قیمت میں 330000 روپے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد گاڑی کی قیمت 6759000 روپے سے بڑھ کر 6429000 روپے ہو چکی ہے۔
اسی طرح ہائی لکس ای کی قیمت میں 290000 روپے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد گاڑی کی نئی قیمت 6149000 روپے ہو گئی ہے جبکہ ہرانی قیمت 5859000 روپے ہو گئی ہے۔